نئی دہلی، 21 جولائی (یواین آئی) اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے آج راجیہ سبھا میں ملک میں ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ دال سے سستی مرغی ہو گئی ہے۔
کانگریس کے پرمود تیواری نے وقفہ
صفر کے دوران مہنگائی کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ نہ صرف دال کی قیمتیں آسان چھو رہی ہیں بلکہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کی مشکلیں بڑھتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں دال کی قیمتیں 205 روپے سے 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔